چنتامنی:17 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)کولار۔چکبالاپور اضلاع میں کسانوں اور خواتین کو مالی امداد فراہم کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے میں ڈی سی سی بینک نے اہم کردار ادا کیا ہے یہ بات ڈی سی سی بینک کے صدر بیلہلی گووند گوڈا نے کہی ۔
انہوں نے آج یہاں کے 14استر ی شکتی سنگھاؤں کی خواتین میں 56لاکھ روپئے کے قرض کی تقسیم کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان اور خواتین ڈی سی سی بینک سے فراہم کئے جارہے قرض کی سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور قرض کی رقم واپس لوٹا کر بینک کی مزید ترقی میں اہم کردار ادا کریں تاکہ سماج کے ہر مستحق تک قرض کی سہولت پہنچانے میں آسانی ہوسکے پچھلے کئی دنوں سے کولار ۔چکبالاپور جڑواں اضلاع کے غریب اور مستحق لوگوں کی دہلیز تک مختلف سہولتوں کو پہنچانے کاکام جاری ہے آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کولار چکبالاپور اضلاع کے تقریبا دو ہزار استری شکتی سنگھاؤں کو ڈی سی سی بینک کی طرف سے قرض کی سہولت فراہم کی گئی ہے کئی پرائیویٹ فائنانس کمپنیاں خواتین کو قرض فراہم کرکے حد سے زیاہ سود وصول کررہی ہیں ایسے فائنا نسروں کے ظلم اور زیادتیوں کی وجہ سے کئی گھر تباہ ہوچکے ہیں اس لئے خواتین کو ان پرائیویٹ فائنانسروں کے ظلم سے چھٹکار ا دلانے کے مقصد سے ڈی سی سی بینک یہ منصوبہ بنایا ہے۔
ڈی سی سی بینک ڈائرکٹر وینکٹ رامنپا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تعلیمی شعبے میں خدمت انجام دینے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھ رہی ہے کسی بھی مرد کی کامیابی کے پچھے عورت کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے مگر افسوس کہ خواتین پر مظالم کے معاملات میں ہی اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسان اور دیگر احباب جنہوں نے بینک سے قرض حاصل کیا ہے بغیر کوتاہی برتے رقم واپس لوٹا دیں تاکہ دوسروں کو قرض فراہم کرنے میں آسانی ہو ۔
انہوں نے خواتین کو آواز دیتے ہوئے کہا آج گلی کوچوں میں فائنانسروں کا دربار چل رہا ہے خواتین ہرگیز فائنانسروں سے قرض لیکر تباہ نہ ہوجائے ساری خواتین ڈی سی سی بینک سے جوڑ جائے یہاں بہت ہی کم سود پر قرض دیا جارہا ہے۔اس موقع پر بینک کے ڈائرکٹر منجوناتھ چنتامنی بینک منیجر بالاجی کربور سوسائٹی کے صدر نٹراج شیلاج نارائن سوامی سمیت کئی احباب شریک رہے ۔